روسی وزیرخارجہ عمران خان

روسی وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ اس سے قبل روسی وفد نے دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود بھی شامل تھے۔ وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری دوطرفہ دوستانہ تعلقات اور خطے سمیت عالمی سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ روس کے ساتھ تجارت، دفاع، توانائی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ شمالی جنوبی گیس پائپ لائن منصوبہ جلد حل ہو اور کام کا آغاز ہو۔

افغان امن عمل کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل میں روس کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔ وزیراعظم نے روسی وزیرخارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے۔ خطے میں امن کیلئے کشمیر تنازع کا پُرامن حل ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے