زمین

امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے سائز سے دُگنا سیارچہ جمعرات کو زمین کے قریب سے گزرے گا

کراچی (پاک صحافت)  امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے سائز سے دُگنا سیارچہ جمعرات کو  زمین کے قریب سے گزرے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اس سیارچے کے گزرنے کے چند روز بعد ایک اور سیارچہ ممکنہ طور پر اس سے زیادہ بڑا سیارچہ ہمارے سیارے کے پاس سے گزرے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو زمین کے قریب سے امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے سائز سے دُگنا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا۔ لیکن اس کے ساتھ مزید سیارچے بھی گزریں گے جو اس سے بھی زیادہ بڑے ہوں گے۔ 418135 نامی سیارچہ جس کا سائز 1150 فٹ سے 2560 فٹ کے درمیان ہے زمین کے قریب سے جمعرات کو 23 ہزار 264 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرے گا۔

واضح رہے کہ دوسرا سیارچہ زمین کے قریب سے 9 مئی 2022 کو گزرے گا۔ اس سیارچے کا سائز اندازاً 1247 فِٹ سے 2822 فٹ کے درمیان ہوگا۔ جس کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر اس کی چوڑائی ڈھائی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے برابر ہوگی۔ یہ سیارچہ پہلے سیارچے کی نسبت صرف سائز میں ہی نہیں بلکہ رفتار میں بھی آگے ہوگا۔ یہ سیارچہ تقریباً 25 ہزار 277 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے قریب سے گزرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے