ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پرحاضری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اہلیہ جمیلہ علم الہدی کے ہمراہ لاہور کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور کابینہ ارکان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ صدر ابراہیم رئیسی ایئرپورٹ سے مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

معزز مہمان مزار قائد سے سی ایم ہاؤس پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعلی سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات ہوگی۔ صدر ابراہیم رئیسی کو گورنر سندھ کی جانب سے اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری دی جائے گی۔ ایرانی صدر آج کراچی میں قیام کریں گے اور بدھ کی صبح روانہ ہو جائیں گے۔

دوسری جانب ان کی آمد کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ سکیورٹی وجوہات کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند ہے جبکہ کمشنر کراچی نے عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے