ناصر حسین شاہ

آصف زرداری نے اتحادی حکومت بناکر مفاہمت کی سیاست کا جھنڈا گاڑا ہے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اتحادی حکومت بنا کر ملک مفاہمت کی سیاست کا جھنڈا گاڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاق میں 8 جماعتیں اور 4 آزاد ارکان اتحادی حکومت میں شامل ہیں، شہید محترمہ کے فلسفے کو زرداری نے کامیاب کیا جو انہی کا شیوا ہے، سیاسی مخالفین کا مفاہمت کی سیاست سے پارٹی کو نقصان پہچانے کا بیان بلکل غلط ثابت ہوا۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ مفاہمت سے آج پیپلزپارٹی وفاق بلکہ پنجاب میں بھی حکومت کا حصہ ہے، ایوانوں سے حکمرانوں کو سڑکوں پر اور اپوزیشن کو اقتدار میں لانا یہی مفاہمت کا کمال ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج زرداری کی مفاہمت کی سیاست سے ملک بحرانوں سے نکل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے