مفتاح اسماعیل

پاکستان مشکل حالات میں ملاہے، بہتر حالات میں چھوڑ کر جائیں گے۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان انتہائی مشکل اور سخت حالات میں ملا ہے، ان شاءاللہ ہم مسلسل محنت اور جدوجہد کے ذریعے ملک کو بہتر حالات میں چھوڑ کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم حکومت میں آئے تو پاکستان مہنگائی میں تیسرے نمبر پر تھا۔ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ سب ملکر مسائل پر قابو پائیں گے۔ عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدے کے برخلاف سبسڈی دے کرگئے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال 20 لاکھ لوگ لیبرمارکیٹ کو جوائن کرتے ہیں۔ آئی ٹی، زراعت، صنعت سمیت تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ روزگار دینے کیلئے کم سے کم گروتھ 6 فیصد ہونی چاہیے جبکہ گزشتہ 4 سال میں 2 کروڑ افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔ 2018 میں ہم گندم اور چینی برآمد کررہے تھے، اس سال ہم گندم درآمد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے