شہباز شریف

وزیراعظم اور وزرا کی سیکیورٹی پر مامور پچاس فیصد گاڑیاں کم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا نے اپنی سیکیورٹی پر مامور پچاس فیصد گاڑیوں کو کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے رضاکارانہ طور پر اپنی سیکیورٹی پر معمور پچاس فیصد گاڑیوں کو کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ملکی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وفاقی وزرا نے بھی اپنی سیکیورٹی پر مامور پچاس فیصد گاڑیوں کو کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم اور وزرا کے اس اہم اقدام سے ملکی معیشت پر بڑے گہرے مثبت اثرات پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے