پاس ورڈ کا استعمال ماضی کا قصہ بننے کے قریب

(پاک صحافت) پاس ورڈ کا استعمال اب ماضی کا قصہ بننے کے قریب ہے، جی ہاں گوگل نے سب کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پاس ورڈ کو ماضی کا قصہ بنانے والی ٹیکنالوجی پاس کیز کو اپنے نیٹ ورک کے تمام اکاؤنٹس کے لیے سائن ان ہونے کا ڈیفالٹ طریقہ کار قرار دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس ٹیکنالوجی کو ستمبر 2022 میں ایپل نے متعارف کرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اس کیز کو سب سے پہلے ایپل کے آئی او ایس 16، میک او ایس وینچرا اور آئی پیڈ او ایس 16 کا حصہ بنایا گیا تھا۔ بعد ازاں اکتوبر 2022 میں گوگل نے اینڈرائیڈ فونز اور کروم ویب براؤزر میں پاس کیز سپورٹ کا اضافہ کیا تھا۔ پاس کیز بنیادی طور پر ڈیجیٹل کیز ہیں جن کا استعمال آسان ہوگا جبکہ یہ زیادہ محفوظ ہوتی ہیں کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر اسٹور نہیں ہوتیں۔

واضح رہے کہ طویل پاس ورڈ کی بجائے یہ ٹیکنالوجی 4 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ یا بائیو میٹرک تفصیلات کو لاگ ان ہونے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ چونکہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہیکرز کے لیے لوگوں کے اکاؤنٹس تک رسائی ناممکن ہو جائے گی، اسی لیے گوگل کی جانب سے سائن ان ہونے کا ڈیفالٹ طریقہ کار بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے