آصفہ بھٹو

آصفہ بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) آصفہ بھٹو زرداری نے انتخابات میں نواب شاہ سے بلامقابلہ جیت حاصل کرنے کے بعد بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں آصفہ بھٹو نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا، اس دوران اپوزیشن کی جانب سے جعلی الیکشن نامنظور کے نعرے لگائے گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر نعرہ بھٹو جئے بھٹو کہنا شروع کیا جس سے ایوان گونج اٹھا۔

دوسری جانب حلف برداری سے قبل آصفہ بھٹو زرداری کی این اے 207 نواب شاہ سے بلامقابلہ کامیابی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ آصفہ کی کامیابی کو حلقہ 207 نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے امیدوار غلام مصطفی رند نے چیلنج کیا۔

غلام مصطفی رند نے پی ٹی آئی وکیل ایڈووکیٹ وہاب بلوچ کے توسط سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت آصفہ بھٹو کو فریق بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے