اسحاق ڈار

پاکستان کو حالیہ سیلاب سے 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو حالیہ سیلاب سے 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین، اقوام متحدہ کی تنظیموں اور وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے لگایا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے جس میں سے بیشتر بے گھر ہوئے جبکہ 1730 افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دنیا کا آٹھواں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کا اضافہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے