ایاز صادق

جاوید اقبال کو فوری طور پر عہدے سے ہٹاناکر کٹہڑے میں کھڑا کرنا چاہیے، ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ سابق  چیئرمین نیب جاوید اقبال کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانا چاہیے اور کٹہڑے میں کھڑا کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جاوید اقبال نے چیئرمین مسنگ پرسنز کمیٹی کے عہدے سے نہ ہٹانے کیلئے منتیں کیں۔

تفصیلات  کے مطابق نجی وی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا کی گورنری عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رضامندی کے بعد ہی جے یو آئی ایف کو دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں پرویز الہٰی کی ممکنہ واپسی کے سوال پر ایاز صادق نے کہا کہ اس کا حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی مشاورت سے کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، ہماری توجہ معیشت کو ٹھیک کرنے پر ہے، ہم عمران خان والے حربے استعمال نہیں کر رہے، کرتے تو بہت کچھ کر لیتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے