شہباز شریف

تحریک عدم اعتماد کو آئین کے مطابق نقطہ انجام تک پہنچائیں گے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت تصادم چاہتی ہے لیکن ہم تحریک عدم اعتماد کو آئین و قانون کے مطابق نقطہ انجام تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقصد مار دھاڑ نہیں، ہم چاہتے ہیں امن کے ساتھ جائیں اور ووٹ دیں۔ یہ جمہوریت کو ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم ان سے لڑائی کے لیے نہیں اپنے اراکین کے تحفظ کے لیے بندے لائیں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کتنے اراکین ہمارے ساتھ ہیں عدم اعتماد کے دن پتا چل جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 200 اراکین سے متعلق بلاول کے بیان کو اللہ مبارک کرے، اللہ کرے گا اچھی طرح سے عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے