مرتضی وہاب

کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر ترجمان سندھ حکومت کا اہم بیان

کراچی (پاک صحافت) کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مترضیٰ وہا ب نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں سخت فیصلے ناگزیر ہیں۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کی شدت کو دیکھتے ہوئے کراچی کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے گنجائش بڑھائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہے۔ اجلاس میں اس بیماری سے متعلق کئے گئے فیصلوں میں وفاقی حکومت کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب  شہر قائد  کراچی میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی انہتائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے ایس او پیز پر لازمی عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچنے کابہترین طریقہ احتیاط ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے