دھاندلی کی پیداوار حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے

وفاقی حکومت نواز شریف کے معاملہ میں صحیح فیصلہ لے: احسن اقبال

اسلام آباد(پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے راہنما احسن اقبال نےوفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے نواز شریف لندن سے واپس نہ آئیں۔حکومت نہیں چاہتی کہ وہ اپنے ملک واپس آئیں۔حکومت نے خود انہیں جانے کی اجازت دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے نواز شریف کو جانے کی اجازت دی اور پھر ڈھونگ رچایا. انہوں نے کہا کہ وزراءکو سب سے زیادہ جلدی نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہے یہ نہیں چاہتے وہ سابق وزیراعظم اپنے ملک واپس آئیں احسن اقبال نے کہا کہ نیب لندن میں مقدمہ ہار گئی ہے نواز شریف کے اثاثوں کی کھوج لگانے میں 4 ارب روپے ڈوب گئے انہوں نے کہا کہ اتنی مالیت کے فلیٹ نہیں ہیں، جتنی رقم خرچ کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں: حکومتی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے:سراج الحق

خیال رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا 16 فروری کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر رہے ہیں اسی طرح مشیرداخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد فروری کے دوسرے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے اور تجدید کے لیے نوازشریف کو خود درخواست دینی ہو گی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی درخواست کے بعد ہی حکومت فیصلہ کرے گی تاہم خدشہ ہے کہ نواز شریف پاسپورٹ بنوا کر کسی اور ملک جا سکتے ہیں.

یادرہے کہ گزشتہ روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ گرینڈ ڈائیلاگ عمران خان کے جانے کے بعد ہوں گے ان کا کہنا تھاکہ 31 جنوری تک عمران خان مستعفی ہوں اس کے بعد ہی گرینڈ ڈائیلاگ ہوں گے وزیر اعظم عمران خان کو نہیں معلوم ایشین ٹائیگر کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیر اعظم اور ان کے درمیان کا معاملہ ہے شیخ رشید کو ملکی سیکورٹی پر توجہ دینی چاہیے لیکن وہ کہہ رہے ہیں دہشت گردی ہونے والی ہے قوم تیار رہے شیخ رشید کس مرض کی دوا ہیں حکومت کا کام ہے دہشت گردی روکے۔

 

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے