جس شخص نے سازشیں کیں وہ آج امریکا کی منتیں کر رہا ہے، بلال اظہرکیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ جس شخص نے سازشیں کیں وہ آج امریکا کی منتیں کر رہا ہے۔ بلال اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال ملک کی تباہی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر نے جاری بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا ایجنڈا بھونڈا تھا۔ 4 سال نااہل شخص ملک پر مسلط رہا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ بلال اظہر کیانی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ملک کو مشکل صورتِ حال سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کے دور میں معیشت، توانائی اور دفاع سمیت ہر شعبے میں ترقی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے