شہباز شریف

نوازشریف اقتدار میں آکر پاکستان کے تمام مسائل کو حل کرے گا۔ شہبازشریف

لاہور  (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اقتدار میں آکر پاکستان کے تمام مسائل کو حل کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے مخالفین مجھ سے 16 ماہ کی کارکردگی کے بارے میں سوالات اور تنقید کرتے ہیں، میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بطور وزیراعظم ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ اگر پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا تو نواز شریف واپس نہیں آسکتے تھے، وزیراعظم بننے کے بعد طے کرلیا تھا کہ جان چلی جائے مگر پاکستان ڈیفالٹ نہ ہو۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آرہا ہے، آپ نے استقبال کیلیے نکلنا ہے اور پھر اُسے اقتدار میں لانا ہے، اگر اللہ نے چاہا تو نواز شریف اقتدار میں آکر پاکستان کے تمام مسائل کو حل کردے گا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ نواز شریف ملک سے دہشت گردی، مہنگائی، بجلی کی قیمتیں کم کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، نوازشریف نے رات دن محنت کر کے لوڈ شیڈنگ ختم کی، سیلاب متاثرہ لوگوں کے گھر بنوائے، ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا۔ قائداعظم کے پاکستان کو عملی جامع پہنانے کیلیے نواز شریف کو لانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے