راجہ پرویز اشرف

اسرائیل کی غیرقانونی اور غیرانسانی جارحیت کسی طور قابل قبول نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غیر قانونی اور غیر انسانی جارحیت کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وفاقی دارالحکومت میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اسرائیلی بمباری سے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اسرائیل کے جانب سے فلسطین میں بہیمانہ جارحیت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی سفارتخانے میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل بھی فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے جانی نقصان پر بہت افسردہ ہیں۔ پاکستان فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور یو این سے فوری جنگ بندی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع نے فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی پر سپیکر راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے