مریم اورنگزیب

آج مینار پاکستان میں خطے کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج مینار پاکستان میں خطے کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک مشکلات میں ہے، سب ٹھیک ہوجائے گا، آج پاکستان ایک نئی تاریخ لکھنے جا رہا ہے، قائد مسلم لیگ اسلام آباد سے جلسہ گاہ پہنچیں گے، پورا پاکستان مینار پاکستان پر نواز شریف کا استقبال کرے گا، مینار پاکستان جلسے کے بعد نواز شریف جاتی امراء جائیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آج جھوٹ کا نہیں سچائی کا دن ہے، آج پاکستان میں محبت پھیلانے کا دن ہے، آج کا مجمع پاکستان اور خطے کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع ہوگا، پورے پاکستان سے لوگ پنڈال میں تشریف لا رہے ہیں۔ 2 دن سے پورا پاکستان جلسہ گاہ بنا ہوا ہے، پورے ملک سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد مینار پاکستان کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا آنا پاکستان کے لیے نئے عروج اور خوش حالی کی نوید ہے، نواز شریف کے دور میں امن تھا، روزگار تھا، بجلی کی فراہمی تھی، عوام کی طاقت اور مینڈیٹ کے ساتھ مہنگائی کم ہوگی، ترقی ہوگی، معاشرے میں نفرت، ناامیدی اور انتشار ختم ہوگا۔ جن کو صرف میمز بنانے کی عادت ہے فیک نیوز بناتے ہیں ان کے لیے پیغام ہے، ان کے لیے مشورہ ہے کہ آج آرام کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے