نواز شریف

نوازشریف سے امریکی سفیر کی ملاقات، عام انتخابات سمیت اہم معاملات پر گفتگو

لاہور (پاک صحافت) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خاص طور پر مختلف امریکی رہنماؤں سے اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام امریکی رہنما دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ڈونلڈ بلوم اور نواز شریف کی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال، خصوصاً عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پختہ اور مستحکم شراکت داری کی اہمیت کا اعتراف کیا گیا۔ امریکی سفیر اور نوازشریف نے تجارت، معیشت، موسمیاتی تغیر، سلامتی و علاقائی استحکام سمیت دوطرفہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ نوازشریف نے غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادتوں کے مسئلے کو اجاگر کیا اور فوری جنگ بندی پر زور دیا۔

انہوں نے لڑائی اور ہلاکتوں کا سلسلہ فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ عوام کو فی الفور طبی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔ امریکی سفیر نے نواز شریف کے ساتھ امریکی ترجیحات پر بات کی اور ملاقات کے دوران خوشگوار و کھلے انداز میں گفتگو پر نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے