مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا پی ٹی آئی حکومت کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہنا ہے کہ دو ہزار بائیس تحریک انصاف کی حکومت کا آخری سال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں منی بجٹ اور سٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کے احتساب کا نعرہ بھی عمران خان کی طرح کھوکھلا نکلا۔ ملاقات میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے حکومت کی مصنوعی ایمانداری کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ 2022 نا اہل حکمرانوں کا آخری سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے