مشال ملک

آج ایک بار پھر ہندوستان نے کشمیری قوم سے نفرت کا اظہار کیا۔ مشعال ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مشعال ملک کا کہنا ہے کہ آج ایک بار پھر ہندوستان نے کشمیری قوم سے نفرت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں جنگل کا قانون ہے، بھارت کا وزیراعظم ہو، دہشتگرد فوج ہو یا عدلیہ ہو کسی نے بھی کشمیریوں کو انصاف نہیں دیابھارت نے آج اپنے ہی کے آئین کی خلاف ورزی کی۔

مشعال ملک کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، مودی اور نیتن یاہو میں مقابلہ ہے کہ کون کتنا زیادہ قتل عام کرے گا، آر ایس ایس اور بھارتی دہشتگردی کا دائرہ پوری دنیا تک پھیل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے کشمیر تک کشمیریوں اور سکھوں کا قتل عام جاری ہے، دنیا آخر کب جاگے گی؟ کشمیری اور کتنی قربانیاں دیں کہ اقوام عالم جاگے گی؟۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے