انوار الحق کاکڑ

کھاد ذخیرہ کرنیوالوں کو معاف نہیں کریں گے۔ نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کھاد ذخیرہ کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ضلعی انتظامیہ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی اور ذمہ داران کی نشاندہی کرکے قرار واقعی سزا یقینی بنائے۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ یوریا کھاد پر حکومتی سبسڈی کسانوں، جو اس کے صحیح مستحق ہیں، تک پہنچائی جائے۔ ترجیحی بنیادوں پر یوریا کی بلا تعطل فراہمی کیلئے لائحہ عمل بنا کر فوری طور پر پیش کیا جائے۔ صوبائی سرحدوں پر کھاد کی نقل و حمل کی نگرانی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صنعت اور وزارت غذائی تحفظ صوبائی حکومتوں کو یوریا کھاد کی پیداوار اور رسد کے اعداد و شمار فراہم کرکے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کیلئے کاروائیوں میں معاونت یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے