گوگل کروم

گوگل کروم میں انرجی سیور موڈ کا فیچر شامل

کراچی (پاک صحافت) گوگل کروم براؤزر لیپ ٹاپ کے ریسورسز کی بہت زیادہ مقدار استعمال کرنے کے لیے بدنام ہے جس کے نتیجے میں بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔ مگر اب گوگل کروم کے نئے ورژن 108 میں اس مسئلے کا حل انرجی سیور موڈ کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انرجی سیور ایک ایسا اسپیشل موڈ ہے جو بیٹری لائف کو کچھ بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس موڈ کو ان ایبل کرنے سے بیک گراؤنڈ ایکٹیویٹی، ویژول ایفیکٹس اور ویڈیو فریم ریٹس محدود ہوجاتے ہیں۔ اس سے کروم کچھ عجیب محسوس ہوتا ہے مگر اس سے لیپ ٹاپ کی بیٹری کو کچھ زیادہ وقت تک چلانا ممکن ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے نومبر کے اختتام پر کروم 108 کو جاری کیا گیا جس میں انرجی سیور موڈ کا فیچر موجود ہے۔ مگر یہ فیچر بائی ڈیفالٹ دستیاب نہیں بلکہ صارف کو خود ان ایبل کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے