وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف سے عملے کی سطح کے معاہدے کی کامیابی سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو معاشی استحکام سے متعلق حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات کے بارے میں بتایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر گہرے تاریخی اور پائیدار تعلقات ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے معاشی استحکام کے لیے حکومتِ پاکستان کی پالیسیوں اور پروگرامز پر اعتماد کا اظہار کیا۔ امریکی سفیر نے دو طرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے حمایت کا یقین بھی دلایا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے موجودہ دو طرفہ تعلقات پر گفتگو بھی ہوئی۔ وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گفتگو میں امریکا کی حمایت اور تعاون کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے امریکا سے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید گہرے ہونے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے