پیٹرول

یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) عوام کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے تخمینے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آنے کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جاسکتی ہیں۔ خیال رہے کہ پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا تخمینہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ حکومت قیمتوں میں ردوبدل نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے