انوار الحق کاکڑ

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدوں پر مذاکرات کی منظوری دی گئی ہے۔ سرکاری اور نجی اسکیمز کا غیر استعمال شدہ اسپانسر شپ کوٹہ سعودی حکومت کو واپس ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق نئی حج پالیسی کے مطابق 10 سال سے کم عمر بچے بھی حج ادا کرسکیں گے۔ 80 سال سے زائد افراد کیلئے خدمت گار ساتھ رکھنے کی شرط میں نرمی کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے ہارڈشپ حج کوٹہ میں کمی کی منظوری دے دی۔ مقامی معاونین کے کوٹے کا 50 فیصد سعودی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء کے لیے مختص ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشنز کے ریگولیٹرز کے احکامات کے خلاف اپیل سننے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی منطوری بھی دی گئی۔ امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر کی شرائط میں چھوٹ اور نرمی کے لیے کمیٹی قائم کی گئی۔ کانگو، ملاوی، زیمبیا، زمبابوے اور کرغزستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کرنےکی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق 18 نام ای سی ایل سے نکالنے اور 9 افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ برائے مالی سال 2023-24 کی منظوری دی گئی۔ بحری جہازوں کی محفوظ ری سائیکلنگ کیلئے بین الاقوامی کنونشن پر دستخط کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے