رانا ثناء اللہ

پارلیمنٹ سے پاس قانون کے تحت نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے پاس 5 سالہ نااہلی قانون کے تحت نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے لیے آسانی ہوئی تو پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے بات ہو رہی ہے، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ الیکشن کی کامیابی کے لیے ضروری ہو گی، پنجاب میں ہمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تو سوچا جاسکتا ہے، ق لیگ پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی خواہشمند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے