سعید غنی

عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔ سعید غنی

اسلام آباد (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے گی کیونکہ ہم نے اپنے ووٹ بینک میں اضافہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی میں جو کام شروع کئے ہیں اس کے نتائج عوام کے سامنے ہیں۔ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ضمنی انتخاب جیتا ہے جس سے پی پی کے ووٹ بینک میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم کی طرح قتل و غارت گری اور بدامنی کو فالو نہیں کرسکتے بلکہ کراچی کو پرامن اور خوشحال بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پارک، سڑکوں اور نالوں پر تجاوزات قائم کرائی ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت میں مصروف ہے، آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے