رضا ربانی

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک معاشی دہشتگردی کر رہے ہیں، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک معاشی دہشت گردی کر رہے ہیں جبکہ آرمی تنصیبات پر حملے غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے جڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک دہشت گردی وہ ہے جو غیر ریاستی عناصر ملکی سیکیورٹی فورسز کے خلاف کر رہے ہیں اور ایک معاشی دہشت گردی ہے جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں پی پی پی رہنما رضا ربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرمی تنصیبات پر حملے غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے جڑے ہیں، پناہ گزینوں کی واپسی ایک اہم مسئلہ تھا جو نگراں حکومت کی ذمے داریوں میں نہیں آتا، اگر سیکیورٹی کا زیادہ مسئلہ تھا تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے، بھارت مغربی طاقتوں کی نمبر ون اسٹیٹ ہے جسے چین کو روکنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سینیٹر نے ٹی ٹی پی کے ساتھ ہونے والی ڈیل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ ڈیل ہوئی تھی، جس کی تفصیلات آج تک پارلیمنٹ کے سامنے پیش نہیں کی گئیں، اس کی اُس وقت کی سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ذمے داری لینی ہو گی، طالبان حکومت کو ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے