شہبازشریف

نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مقصد ہے۔ شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مقصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، جن میں سابق ارکان قومی اسمبلی افتخار نذیر چوہدری، رانا اشتیاق خان اور ساجد مہدی شامل تھے۔

شہباز شریف سے سابق ارکان صوبائی اسمبلی انجینئر قمر السلام اور احسان رضا خان نے بھی ملاقات کی، جس میں آئندہ عام انتخابات اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مسلم لیگ ن نے سابق اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی جان چھڑوانی ہے، نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی۔

شہباز شریف نے انجینئر قمرالسلام کی قربانیوں اور پارٹی کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے