احسن اقبال

شاہ محمود قریشی نے بطور وزیر خارجہ انتہائی غیر سنجیدہ گفتگو کی، احسن اقبال

 اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج شاہ محمود قریشی نے بطور وزیر خارجہ انتہائی غیر سنجیدہ گفتگو کی، ان کی گفتگو سے لگ رہا تھا کہ وہ کسی کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ  بھی پاکستان کے وزیر اعظم بن سکتے ہیں، ان پر بھی توجہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے شاہ محمود قریشی کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ آج شاہ محمود قریشی نے بطور وزیر خارجہ انتہائی غیر سنجیدہ گفتگو کی ،  آج مجھے شاہ محمود میں کبھی شہزاد اکبر، کبھی فواد چودھری کا چہرہ نظر آیا،  ایک مقام پر تو مجھے یہ بھی محسوس ہوا کہ  یہ پی ڈی ایم کی متبادل قیادت کی حیثیت سے بول رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہاکہ شاہ محمود قریشی تقریر کے دوران کسی کو پیغام دینا چاہ رہے تھے کہ کسی کو پیغام دے رہے ہیں کہ عمران خان کے بعد میں بھی وزیر اعظم کا امیدوار ہوں، مجھ پر بھی توجہ کر لیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ  حکومت میں ہماری بات سننے کا حوصلہ نہیں، حکومتی ارکان میدان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں، وزرا میں اتنا حوصلہ نہیں ہماری بات سن سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے