فیصل کریم کنڈی

ہم الیکشن میں سرپرائز دیں گے، آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن میں سرپرائز دیں گے، آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ الیکشن کے بعد ہماری قیادت (ن )لیگ کو بھی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دے، نواز شریف نے اب تک صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کو مس کال بھی نہیں دی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے جلسے میں عوام لاتعلق رہے، سرکاری خرچے پر تو جلسے بھر جاتے ہیں بڑی بات نہیں، ہمیں کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، لیول پلیئنگ فیلڈ تمام جماعتوں کو ملنی چاہیے۔ اس مرتبہ لوگ سلیکشن قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2008ء میں بھی (ن) لیگ کو ہم نے حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ الیکشن شیڈول آنے کے بعد چاروں صوبوں میں جلسے کریں گے، ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ نواز شریف کتنے دن سے پاکستان آئے ہوئے ہیں صدر پی ڈی ایم کو ابھی تک مس کال بھی نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے