پرویز خٹک

بانی تحریک انصاف کی حکومت اعظم خان چلا رہے تھے، پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی حکومت اعظم خان چلا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان ہی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں آئی جیز اور چیف سیکریٹریز لگاتے تھے۔ جس بیوروکریٹ کو اختیارات دیے آج وہی وعدہ معاف گواہ بن گیا، اعظم خان کی وجہ سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے جاری بیان میں کہا کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی میں تھا ہی نہیں، وہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتے تھے، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کی بانی پی ٹی آئی کی منطق سمجھ نہیں آئی تھی، ان کو وزارتِ اعلیٰ پنجاب کے لیے ایسا بندہ چاہیے تھا جو ہاں میں ہاں ملائے، عثمان بزدار نے چار سال میں پنجاب کا بیڑا غرق کیا۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسے آرمی چیف بنانا چاہتے تھے مجھے معلوم نہیں، آرمی چیف کون ہوگا اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے نہیں کرنا تھا، فوج کا اپنا طریقہ کار ہے جوسب سے سینئر تھے وہ آرمی چیف بن گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کے پاس اچھے امیدوار ہوں گے حکومت اسی کی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے