اشنا شاہ

اشنا شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے مذہبی پہلوؤں کو انکی خاصیت قرار دیدیا

کراچی (پاک صحافت) اکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنے والی اداکارہ اشنا شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے مذہبی پہلوؤں کو ٹیم کی خاصیت قرار دے دیا۔

تفصیلات اداکارہ اشنا شاہ نے حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، ان کے ہمراہ اداکار احسن خان بھی موجود تھے۔ دورانِ شو میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں تمام کھلاڑیوں کے درمیان دوستی، بھائی چارہ، اتحاد ، اللّٰہ سے قربت کا عنصر پایا جاتا ہے جو اچھی چیز ہے۔

واضح رہے کہ میزبان نے سوال کیا کہ ہماری کرکٹ ٹیم میں ایسی کیا چیز ہے جسے تبدیل کر کے مزید بہتی لائی جا سکتی ہے؟ میزبان کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ میں نے زیادہ تر وقت کینیڈا میں گزارا ہے اس لیے کبھی قومی کرکٹ ٹیم کا اتنی گہرائی سے مشاہدہ نہیں کیا کہ اس میں بہتری کے حوالے سے کچھ کہہ سکوں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے