منظور وسان

آئندہ انتخابات کے متعلق منظور وسان کی بڑی پیشنگوئی

عمرکوٹ (پاک صحافت) منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے متعلق بڑی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر دوہزار بائیس سے قبل نئے الیکشن ہوں گے جبکہ نئی حکومت میں عمران خان نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کے عوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے۔ وزیراعلی سید مراد علی شاہ کے حکم پر سندھ حکومت کے صوبائی وزراء مشیر عوامی مسائل کے حل کیلئے صوبے کے مختلف اضلاع میں کھلی کچہری منعقد کررہے ہیں۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ سال “2022” اکتوبر میں ملک میں الیکشن ہونگے، وہ اس الیکشن کے بعد بننے والی حکومت میں موجودہ وزیراعظم عمران خان کو نہیں دیکھ رہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ بلاول بھٹو ضرور ایک دفعہ وزیراعظم بنیں گے، آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے