مریم نواز

پاکستان کو افغانستان کے اندرونی مسائل میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کے اندرونی مسائل میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے بلکہ عالمی برادری کیساتھ مل کر بحالی کیلئے کام کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت انتقام کی راہ پر چل رہی ہے، کوئی بھی حکومت ہمیشہ نہیں رہتی۔ شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں۔ اگر نوازشریف انہیں وزیراعظم کے طور پر نامزد کریں گے تو ہم پوری سپورٹ کریں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے اندرونی مسائل پر پاکستان کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے بلکہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغانستان کے عوام کی بحالی کیلئے مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغان عوام کی مرضی و منشاء کے مطابق فیصلے لینے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے