عبدالقادر پٹیل

جو الزام کے پی حکومت لگا رہی ہے وہ سمری عمران خان منظور کرکے گئے تھے۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ جو الزام کے پی حکومت لگا رہی ہے وہ سمری عمران خان منظورکر کے گئے تھے، سابقہ حکومت کی نااہلی و نالائقی نے ملک کو بحران میں دھکیلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ جتھوں کی سیاست تنزلی کا شکار ہوجاتی ہے، عمران خان سے کہنا چاہتے ہیں وہ خط دکھا دیں۔ گزشتہ دنوں پمز میں خاتون کی ہلاکت کا نوٹس لیا تھا، پمزمیں ایک خاتون جاں بحق،2 کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ حکومت نے پمز کو آزاد ادارے کی حیثیت دی۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا ہے کہ کوہسار بلاک میں ڈسپنسری وقت کی اہم ضرورت تھی، 3 ہزار افراد کو ابتدائی طبی امداد کی سہولت دستیاب ہو گی، صحت سہولت کارڈ سے متعلق خبیرپختونخوا حکومت کو خط لکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو الزام کے پی حکومت لگا رہی ہے وہ سمری عمران خان منظورکر کے گئے تھے، پی ٹی آئی نے سرکاری اسپتالوں کو آزاد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے