آرمی چیف

یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف کی تصاویر آویزاں

سرینگر (پاک صحافت) مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے یوم دفاع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پوسٹر چسپاں کردیے گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 6 ستمبر کو پاکستان کا یوم دفاع منایا جائے گا۔ اس موقع پر سرینگر کے مختلف علاقوں میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں کر دیے گئے ہیں۔ پوسٹرز پر لکھا گیا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق دیگر پوسٹرز میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنا مذموم ایجنڈا ترک کرکے مقبوضہ جموں اور کشمیر پر غیرقانونی قبضہ ختم کرے۔ کشمیری عوام آزادی کی جنگ سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور حق خودارادیت کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ عوام کو سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں 6 ستمبر کو پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے سے روکنے کے لیے قابض فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

اگر جج صاحبان پریشر نہیں برداشت کرسکتے تو وہ انصاف بھی نہیں دے سکتے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری نے کہا کہ سول اور سیشن عدالتوں کو بغیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے