رضا ربانی

ہم فوج کے خلاف نہیں، لیکن اس بات کےخلاف ہیں کہ سویلین اداروں کی ملٹرائزیشن ہو، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ہم فوج کے خلاف نہیں، لیکن اس بات کےخلاف ہیں کہ سویلین اداروں کی ملٹرائزیشن ہو، 15 عہدوں پر مسلح افواج کے اہلکار تعینات ہیں۔  انہوں نے پندرہ عہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیا وزیر اس بات کو مانتے ہیں یا اس سے انکار کرتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیا ل کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ہ قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، آج تک قومی سلامتی پالیسی پارلیمنٹ میں پیش نہیں کی گئی، قومی سلامتی پالیسی کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس کے دوران وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور وزراء کی سینیٹ میں عدم حاضری پر اپوزیشن نے اعتراض کیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر پی پی رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزراء ایوان میں سوالوں کے جواب دینے کے لیے نہیں آتے، ایوان میں پوچھے گئے کئی سوالوں کے جواب نہیں آئے، ہمارے دور میں تو وزیرِ اعظم آ کر جواب دیتے تھے، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ وزیرِ اعظم آئیں لیکن وزراء تو آ کر جواب دیں، وزیرِ داخلہ کو بھی ایوان میں آ کر جواب دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے