چوہدری شجاعت

تنخواہ سال میں ایک بار جب کہ مہنگائی ہر مہینے دو بار بڑھ جاتی ہے، چوہدری شجاعت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ق کے صدر اور  سابق  وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ سال میں ایک بار جب کہ مہنگائی ہر مہینے دو بار بڑھ جاتی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور مچاتا ہے لیکن معاشی مسائل کا حل نہیں بتاتا۔ چوہدری شجاعت حسین  نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے کیونکہ کاروباری طبقہ 2 روپے کی چیز 4 میں بیچ کر خسارہ پورا کر لیتا ہے۔

واضح ہے  پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر نے مزید کہاکہ فیکٹری مالکان قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں لیکن اپنے ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے، تنخواہ دارطبقہ ہرماہ دوبار بڑھنے والی ہوش ربا مہنگائی کا مقابلہ کیسے کرسکتا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ  حکومت اور اپوزیشن سیاست سےبالا ہوکر عوام کے مسائل حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے