ناصر موسی زئی

ہمارے 50 فیصد اراکین استعفی نہیں دینا چاہتے۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی

پشاور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہمارے 50 فیصد اراکین استعفی نہیں دینا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اسمبلی کی تحلیل کے حق میں نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی کے اراکین دیگر پارٹیوں میں جانا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے محسنوں پر خودکش حملہ کیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین نے 2018ء میں ہمیں سبز باغ دکھائے تھے۔

ناصر موسی زئی کا مزید کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کی سوچ پر عمران خان کا ساتھ دیا تھا، مگر ریاست مدینہ والے کام وہ نہ کرسکے، یہ کام علماء ہی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے مجھے دو روز قبل واٹس ایپ پر تھریٹ الرٹ کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ اپنی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کریں، ہوسکتا ہے کہ وزیراعلی نے اچھی نیت سے مجھے تھریٹ الرٹ بھیجا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے