بلیغ الرحمان

گورنر راج کا آپشن موجود ہے، وقت آنے پر فیصلہ کریں گے، بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے پی ٹی آئی کو خبردار کرتےہوئے کہا کہ گورنر راج کا آپشن موجود ہے، وقت آنے پر فیصلہ کریں گے۔  بلیغ الرحمان نے یہ بھی کہاکہ میں وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا بھی کہہ سکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا  ہے کہ میں وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا بھی کہہ سکتا ہوں، گورنر راج کا بھی آپشن موجود ہے۔ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ہیں، عمران خان یو ٹرن لینے کو فخر سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ  اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا اختیار ہے، میں وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا بھی کہہ سکتا ہوں، گورنر راج کا آپشن موجود ہے، وقت آنے پر فیصلہ کریں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف صحت بہتر ہونے پر وطن واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے