کابل سفارتخانہ

کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ

کابل (پاک صحافت) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب ناظم الامور چہل قدمی کررہے تھے، گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہوگیا ہے۔ گارڈ کو سینے میں تین گولیاں لگی ہیں اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے میں چھٹی کے باعث رش نہیں تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ناظم الامور اور دیگر حکام کو وقتی طور پر پاکستان واپس بلایا جارہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرات مند سکیورٹی گارڈ کو سلام جس نے ان کی جان بچانے کے لیے گولی کھائی، سکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ وزیراعظم نے حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے