شہباز

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس

لاہور  (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر صدر مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا، سینئر رہنما، وزیراعظم کےمعاونین خصوصی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکے کی۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے