کامران ٹیسوری

ڈالر کی قیمت میں مزید 18 روپے کی کمی آئے گی۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید 18 روپے کی کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید 18 روپے کی کمی آئندہ دنوں میں آئے گی۔ آئندہ آنے والے دنوں میں ڈالر 300 سے کم ہو جائے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ بجلی اور ٹیکس چوروں کے خلاف پہلی بار کارروائی ہوتی نظر آرہی ہے، وزیراعطم کی تاجر برادری سے دورہ کراچی کے دوران دو ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملاقات میں تاجروں کو ریلیف دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے