کورونا وائرس

کورونا سے مزید 47 اموات، 1303 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 303 کیسز ریکارڈ گئے گئے ہیں، دوسری جانب  گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 874 مریض شفایاب ہو گئے ، این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک کورونا مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 576 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار 737 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 43 ہزار 618 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 967 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 73 ہزار 543 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میں نہیں سمجھتی کہ بانیٔ پی ٹی آئی پنجاب میں مقبول ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے