سعید غنی

پی ٹی آئی کے نیب قوانین میں ترمیم پر اعتراضات غلط ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نیب قوانین میں ترمیم پر پی ٹی آئی کے اعتراضات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں، جنہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے متنازع قانون سازی کی تھی، الیکشن قوانین پر الیکشن کمیشن کو بھی اعتراض تھا۔ خوشی ہے کہ قانون سازی میں کسی اسٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی، پیپلزپارٹی نیب قوانین پر 10، 12 سال سے اعتراض کررہی تھی۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ہم پر الزامات لگائے جاتے تھے کہ کیسز ختم کرنے کے لئے نیب ختم کررہے ہیں، پی ٹی آئی خود اقتدار میں آئی تو محسوس کیا کہ کئی قوانین غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا غلط استعمال کیا گیا، اگر ترمیم ہوئی ہے تو صحیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے