سراج الحق

پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اور تبدیلی کو رسوا کیا، سراج الحق

فیصل آباد (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاکستا ن تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر طنز کے تیر چلا دیئے۔جماعت اسلامی کے امیر نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عوامی مشکلات میں اضافے پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اور تبدیلی کو رسوا کیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وزیر اعظم عمران خان کو ملک میں بڑھتی مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہر وہ کام کیا ہے جسے نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ قوم کے سامنے جھوٹ نہیں بولیں گے لیکن حکومت میں آنے کے بعد انہوں نے جھوٹ کو یوٹرن کا نام دیا اور خود ہی فتوٰی دیا کہ جو بڑا لیڈر ہوتا ہے وہ یوٹرن ہی لیتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے