شہباز شریف

نو مئی کے خوفناک واقعات نے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے خوفناک واقعات نے ہی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ختم کرکے عمران خان نے ہمیشہ چاہا کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کے لگاتار احتجاج، لانگ مارچ اور دھرنے سے معیشت پر بہت برا اثر پڑا، عمران خان معاشی چیلنج کو بڑھانے میں اپنا کردار آسانی سے بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نو مئی کے واقعات عمران خان کے ناپاک عزائم کی ناقابل تردید توثیق ہی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ عمران خان کے بے شمار کرپشن کیسز اس سب کے علاوہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہم تباہی کے دہانے سے ہٹ چکے ہیں، سخت معاشی اقدامات اور بروقت پالیسی مداخلت کے ذریعے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے