خورشید شاہ

وفاقی حکومت کے اشاروں پر نیب خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی۔ پیپلزپارٹی

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اشاروں پر نیب خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔ عدالت سے انصاف کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے رہنماوں لیاقت آسکانی اور شہزاد میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پی پی پی رہنماوں کو خاموش کروانا چاہتی ہے۔ ہم عدالتوں سے انصاف کی امید رکھتے ہیں اور ہمیں عدلیہ سے توقع ہے کہ وہ خورشید شاہ اور انکے بیٹے کے ساتھ انصاف کرے گی۔ نیازی سرکار اور نیب گٹھ جوڑ اب کوئی نئی بات نہیں۔

پی پی رہنماوں کا مزید کہنا ہے کہ خورشید شاہ اور ان کا خاندان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پیروکار ہیں۔ شہید بی بی کے سپاہی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بازو ہیں۔ یہ تمام سختیاں برداشت کرنے کی ہمت رکھتے ہیں پر کبھی پارٹی کو چھوڑ نہیں سکتے۔ سید خورشید شاہ نے اپنی سیاسی زندگی میں 2 آمروں کا مقابلہ کیا ہے ہر طرح کی سختی برداشت کی ہے مگر پارٹی کو چھوڑنے کا سوچا بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے