مصدق ملک

پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف ڈیل سبوتاژ کی، مصدق ملک

لاہور (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی کی اہمیت یہی ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کیا۔ مصدق ملک کا کہنا ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے ختم ہوتے وقت پیٹرول پر سبسڈی دے کر آئی ایم ایف پروگرام برباد کیا۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے جاری بیان میں کہا کہ  پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے خزانہ کو بھی آئی ایم ایف معاہدہ سبوتاژ کرنے کو کہا۔ مصدق ملک نے کہا کہ ان کا ٹریک ریکارڈ یہی ہے کہ جب ضرورت ہوتی ہے ہر ایک کو مائی باپ بنا لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ مصدق ملک نے جاری بیان میں  مزید کہا کہ 9  مئی کے واقعات میں ملوث افراد تفتیش کے دوران ثبوت فراہم کر رہے ہیں، کس ملزم کا مقدمہ کس جرم کی بنیاد پر کہاں چلایا جائے، یہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

گورنر سندھ سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی ملاقات

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے